جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی کمیشن کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے بدترین سلوک اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال ہندوستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی اس سفارش پر ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال برہمی

کا اظہار کیا تھا اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس مشورے پر عمل درآمد کرے گا اور اپنے قریبی اتحادی بھارت کی مذمت کرے گا۔کمیشن اپنی سفارشات پیش کرتا ہے لیکن امریکی پالیسی مرتب نہیں کرتا اور اس نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان نے مذہبی آزادی کے حوالے سے منفی رجحان جاری رکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہندو قوم پرست پالیسیوں کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں مذہبی آزادی کی منظم انداز میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔انہوں نے گزشتہ سال نئی دہلی میں مہلک فسادات کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد میں پولیس کی مداخلت کے الزامات کی نشاندہی بھی کی تھی اور مودی کے زیر انتظام شہریت کے قانون پر بدستور تشویش کا اظہار کیا جہاں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کو غیر ہندوستانی قرار دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت مخالف آوازوں کو دبا رہی ہے اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت ملک بھر میں بین المذاہب شادیوں پر پابندیوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔کمیشن نے سفارش کی کہ محکمہ خارجہ ہندوستان کو ‘خاص تحفظات کے حامل ملک’ کے طور پر نامزد کرے اور اس بلیک لسٹ میں شامل کرے جس میں پاکستان، سعودی عرب اور چین شامل ہیں۔امریکی محکمہ

خارجہ کی بلیک لسٹ میں شامل دیگر ممالک کی فہرست میں ایریٹیریا، ایران، میانمار، نائجیریا، شمالی کوریا، تاجکستان اور ترکمانستان بھی شامل ہیں اور اگر ان ممالک نے اپنی کارکردگی بہتر نہ بنائی تو ان پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔بھارت کے حوالے سے ان سفارشات سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات کیے گئے

کمشنر جونی مور نے اختلاف کیا۔مور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جس کے آئین میں مذہبی آزادی ضمانت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں سے ہندوستان کو خاص تحفظات کا حامل ملک قرار نہیں دیا جانا چاہیے، ان کی مذہبی آزادی سب سے بڑی تاریخی نعمت ہے۔کمیشن نے محکمہ خارجہ سے درخواست کی بھارت کے ساتھ ساتھ روس، شام اور ویتنام کو بھی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…