ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران یورینیم کی افزودگی کے ذریعے دنیا کو چیلنج کر رہا ہے، فرانسیسی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس میں خاتون رکن پارلیمنٹ نادیا ایسایان نے کہاہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے ذریعے دنیا کو چیلنج کر رہا ہے ۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیا نے کہا کہ پیرس چاہتا ہے کہ ویانا بات چیت کے نمایاں نتائج برآمد ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی

طرف واپسی یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے نمائندے جوزف بوریل نے باور کرایا کہ ویانا مذاکرات میں شامل تمام وفود حل تلاش کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقوں کی جانب سے لچک مطلوب ہے اور ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقوں اور امریکا کے ساتھ بھی علاحدہ صورت میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کے واسطے تیار ہیں۔واضح رہے کہ ویانا بات چیت آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہو گی۔ایران اور عالمی قوتیں اپریل کے اوائل سے ویانا میں اکٹھا ہو رہی ہیں تا کہ ان اقدامات پر کام ہو سکے جو تہران اور واشنگٹن کی معاہدے کی مکمل پاسداری کی طرف واپسی کے لیے ضروری ہیں۔ بات چیت میں امریکا کی پابندیاں اور معاہدے کے حوالے سے ایران کی عدم پاسداریاں بالخصوص یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد سے تجاوز جیسے موضوع زیر بحث آئے ہیں۔ فرانس میں خاتون رکن پارلیمنٹ نادیا ایسایان نے کہاہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے ذریعے دنیا کو چیلنج کر رہا ہے ۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیا نے کہا کہ پیرس چاہتا ہے کہ ویانا بات چیت کے نمایاں نتائج برآمد ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کی طرف واپسی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…