منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

معروف ایئرلائن کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج کا اٹیک

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی )پیرس سے ٹوکیو جانے والے جاپانی ایئر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج اٹیک آنے پر بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ جاپان کی آل نیپون ایئر ویز کی پرواز این ایچ 216 رجسٹریشن JA814A کے بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے ذریعے پیرس سے ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ کے لیے جا رہی تھی کہ کپتان کو

فالج اٹیک کے باعث بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور پرواز کا رخ قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، جہاز میں عملے کے صرف 7 ارکان سوار تھے۔طیارے کو روس کے نووسیبیرسک ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا اور فرانس سے روانگی کے 7 گھنٹے 8 منٹ بعد اے این اے کی پرواز نے میڈیکل بنیادوں پر محفوظ لینڈنگ کی۔ کپتان کو مشتبہ اسٹروک کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…