اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان بارے بھی اہم فیصلہ

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا تاہم پاکستان سمیت 20 ممالک کو پروازوں کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم سعودی حکام نے بین الاقوامی فضائی آپریشن

کی بحالی میں 20 ممالک پر پابندی برقرار رکھی ہے جو کورونا کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔ جن 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 20 ممالک کی فہرست میں شامل ملکوں کے غیر شہری، سفارتی عملے، میڈیکل پریکٹشنرز اور ان کے اہلخانہ کو بھی 13 فروری سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ اس پابندی کا اطلاق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافروں پر بھی ہوگا جنہوں نے ایسے ممنوعہ ممالک کا سفر کیا ہوگا جن سے واپسی پر سعودی عرب میں داخلے کے لیے 14 دن قبل درخواست دینا ہوتی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا سے 12 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6858 ہوگئی ہے جب کہ ایک ہزار 28 نئے کیسز سامنے آنے سے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سعودی حکام کے مطابق نئے کیسز میں سے 431 کا تعلق ریاض، 220 کا مکہ، 157 کا مشرقی صوبے اور 45 کا مدینہ شہر سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…