اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نے امریکہ جاپان کے مشترکہ بیان کواندرونی امور میں مداخلت قراردیدیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن ) چین نے امریکا اور جاپان کے مشترکہ بیان کو اندرونی امور میں مداخلت قرار دیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ اورجاپان بظاہر’’آزاد اور کھلے پن‘‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنا ایک چھوٹا اتحادی حلقہ بنا رہے ہیں، جوعالمی ترقی کے رجحانات کیخلاف اور علاقائی امن

واستحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ اور جاپان کے مشترکہ بیان پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دیا کہ سولہ اپریل کو امریکہ اور جاپان کے رہنماو?ں نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں چین کے تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور جنوبی بحیرہ چین سمیت مختلف امور پر منفی مواد شامل کیا گیا ہے۔اس کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سترہ تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان اور دیاو?یو جزیرہ چین کا حصہ ہیں، جبکہ سنکیانگ اور تبت کے امور چین کے داخلی امور ہیں۔چین کو جنوبی بحیرہ چین اور اس کے ملحقہ پانیوں پرغیر متزلزل اقتدار اعلی حاصل ہے۔ امریکہ اور جاپان کے اس مشترکہ بیان میں چین کے اندرونی امور میں مداخلت کی گئی ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ چین اس حوالے سے سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ اور چین نے سفارتی طریقے سے امریکہ اور جاپان کو اپنے پختہ موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور جاپان بظاہر “آزاد اور کھلے پن” کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنا ایک چھوٹا اتحادی حلقہ بنا رہے ہیں۔ یہ عالمی ترقی کے رجحانات کے خلاف ہے، اور علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے

کہا کہ امریکہ اور جاپان کو چین کے تحفظات کا سنجیدگی سے احترام کرنا چاہیے، چین کے اندرونی امور میں مداخلت ختم کرنی چاہیے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے باز رہنا چاہیے۔ چین اپنے اقتدار اعلیٰ، قومی سلامتی، ترقی اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…