پراگ (این این آئی)جمہوریہ چیک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 18 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سفارت کاروں پر 2014 میں ایک گولہ بارود ڈپو میں بڑے دھماکے میںملوث ہونے اور جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیک وزیر اعظم آندرج بابیس نے کہا کہ چیک انٹلیجنس سروسز نے بڑے پیمانے پر دھماکے میں روسی فوجی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت فراہم کیے تھے جس میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریہ چیک ایک خودمختار ملک ہے اور انہیں ان نتائج پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ جان ہماچک جو وزیر خارجہ بھی ہیں نے کہا کہ روسی سفارتخانے کے 18 ملازمین کی واضح طور پر روسی فوجی جاسوس کے طور پر شناخت کی گئی تھی اور انہیں 48 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔