جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

دنیابھر میں کورنا سے مزید دس ہزار افرادہلاک لاکھوں نئے کیسز سامنے آگئے

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 13 لاکھ 34 ہزار 774 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 24 ہزار 317 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ

83 لاکھ 65 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 176 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 99 لاکھ 44 ہزار 653 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 756 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 119 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 86 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار 332 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 77 ہزار 168 ہلاکتیں

ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 71 ہزار 889 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ

134 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 593 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 52 لاکھ 60 ہزار 182 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 5 ہزار 193 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 93 ہزار 469 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کیسز کی

تعداد 43 لاکھ 85 ہزار 938 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 35 ہزار 608 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 42 لاکھ 12 ہزار 645 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 676 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 57 ہزار 443 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 76 ہزار 981 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 7 ہزار 283 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 526 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 31 لاکھ 37 ہزار 907 کیسز رپورٹ

ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 810 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد

90 ہزار 499 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 127

کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 149 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 71 ہزار

836 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 80 ہزار 559 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…