پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی کتنی ڈوزوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے؟ امریکی دواساز کمپنی فائزر نےبتا دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ٗا سلام آباد(این این آئی)امریکی دواساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزرکمپنی کے سربراہ کے مطابق عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر بھی تحقیق کی جارہی ہے۔

سربراہ فائزر کے مطابق کورونا ویکسین کی ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کوروناویکسین کی دو خوراکیں وائرس کے خلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔خیال رہے کہ امریکی دواساز ادارے فائزر نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین بنائی ہے جس کا دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال جاری ہے، فی الحال اس ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین علامات والے کورونا مریضوں میں 97 فیصد اور بغیر علامات والے مریضوں میں 92 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 658 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی

تعداد 14 ہزار 743 ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز سب سے زیادہ سندھ میں متاثر ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 5 ہزار 577 پہنچ گئی۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…