جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خیراتی کاموں کیلئے خزانے کے دروازے کھول دئیے شاہ سلمان کا 2 اور شہزادہ محمد کا 1 کروڑ ریال کا عطیہ

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے رفاہی اور خیراتی کاموں سے متعلق پلیٹ فارم احسان کے لیے 2 کروڑ ریال پیش کردیئے ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی سرکاری سطح پر قائم پلیٹ فارم کے لیے 1 کروڑ ریال کا عطیہ پیش کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم کو گذشتہ ماہ مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کا مقصد مملکت میں فلاحی اور خیراتی کاموں کو منظم کرنے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت خزانہ، وزارت صحت، وزارت دیہی امور و ہاسنگ، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت تعلیم کے ساتھ ساتھ ریاستی امن، مرکزی بینک اور حکومتی ڈیجیٹل کمیشن کی کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ مملکت میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سدایاکے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے فلاحی اور رفاہی کاموں کے لیے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی جانب سے ان عطیات کو گراں قدر قرار دیا۔ انہوں نے مملکت کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں تعاون کرنے پر مملکت کی دانش مند قیادت کا شکریہ ادا کیا۔الغامدی کے مطابق فلاحی کاموں کے میدان میں سعودی عرب عالمی سطح پر قائدانہ پوزیشن کا حامل ہے۔ اس میدان میں توجہ کی تاریخ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے دور سے وابستہ ہے۔ یہ سلسلہ موجودہ فرماں روا اور ولی عہد تک پہنچ گیا۔پلیٹ فارم احسان کا

مقصد مملکت میں ترقیاتی منصوبوں کی سپورٹ کرنا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے قیام سے فلاحی اور رفاہی کاموں پر حکومت کی اجارہ داری کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔احسان کے پلیٹ فارم پر بہت سے خدماتی پروگرام مہیا کیے گئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ملک میں رفاہی اور غیر منافع بخش اداروں اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…