نہ تو سمندر جاپان کا کچرے دان ہے اور نہ ہی بحرالکاہل جاپان کا گٹر ہے، چین کی کڑی نکتہ چینی

15  اپریل‬‮  2021

بیجنگ(این این آئی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے جاپان کی جانب سے لاکھوں ٹن تابکار آلودہ پانی کی سمندر بردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک عمل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فوکوشیما جوہری بجلی گھر سے گندے تابکار پانی کے سمندر میں اخراج سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی میڈیا کے اپنے اندازوں کے مطابق، جاپان اگلے تیس برسوں میں تابکار فاضل پانی کے دس لاکھ ٹن کو سمندر

میں خارج کرے گا۔ اس خطرناک عمل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔چاو لی جیان نے زور دیا کہ نہ تو سمندر جاپان کا کچرے دان ہے اور نہ ہی بحرالکاہل جاپان کا گٹر ہے۔ جاپان کو ایٹمی فاضل پانی سے نمٹنے کیلیے پوری دنیا کو خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہیے۔ایک اور خبر کے مطابق، گزشتہ روز جنوبی کوریا میں ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے این نے اسی دن جنوبی کوریا میں متعین جاپان کے سفیر کو جاپان کے جوہری فاضل پانی کے سمندر میں اخراج پر تشویش سے آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…