منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانسیسی سفارت خانے نے تمام فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیدیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے یہ پیش رفت گزشتہ کئی روز سے پاکستان میں جاری پْر تشدد مظاہروں کے بعد سامنے آئی جس نے ملک کے بڑے حصے کو مفلوج کر رکھا تھا۔فرانسیسی شہریوں کو ارسال کردہ ای میل میں سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو لاحق سنگین خطرات کے باعث فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے کا

مشورہ دیا جاتا ہے۔ای میل میں کہا گیا کہ یہ روانگی موجودہ کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے انجام دی جائے گی۔دوسری جانب فرانسیسی سفارت خانے میں پریس اتاشی ویرونک وینگر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے احتیاطی طور پر پاکستان میں موجود اپنے تمام شہریوں کو اگر ممکن ہو تو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ احتجاجی مظاہروں نے فرانسیسی شہریوں کیلئے سیکیورٹی کے سنگین خطرات پیدا کردئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا سفارتخانہ ابھی بند نہیں ہوا لیکن محدود عملے کے ساتھ کام کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…