ٹورنٹو(این این آئی) کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا میں بعض پاکستانی طلبہ کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیگریشن وزیر نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش
دی جائے گی۔ مستقل رہائش کا پروگرام 6 مئی سینافذ العمل ہوگا۔کینیڈا کے امیگریشن وزیر کے مطابق ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں ایک سال کام کا تجربہ رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔ گزشتہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس بھی اہل ہوں گے۔