ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ساڑھے تین کروڑ ریال ٹھگنے والاپاکستانی گروہ گرفتار

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے کہاہے کہ صوبے کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کا پتہ چلایا جو تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور

الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی مقیمین پر مشتمل ہے اور ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کی رقم ہتھیا لی۔ اس مقصد کے لیے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو فرضی دعوئوں پر مشتمل موبائل پیغامات ارسال کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا بولا جاتا تھا۔ معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…