کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پاس ٹریک ایپ متعارف کرادی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے
باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کا سفر سے پہلے تمام تر معلومات آن لائن ایپ میں اندراج لازمی قراردے دیا گیا، موبائل پر پاس ٹریک ایپ کی اپلیکیشن ڈان لوڈ کرنا ہوگی،یکم مئی 2021 سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی ہوگا۔آن لائن ایپ پر معلومات کااندراج کرائے بغیرسفر کی اجازت نہیں ہوگی، اپلی کیشن پر عمل کے ساتھ مسافروں پر موجودہ ہیلتھ ڈیکلیریشن پر کر کے پیش کرنے کی شرط ختم ہو جائے گی،تمام ایئر لائن سیمت بکنگ ایجنٹس، گراونڈ ہینڈلنگ جبکہ تمام اتھارٹیز اور ایئر لائن آپریٹرز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔