ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر سوار

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(ن لائن )کورونا وائرس بحران کے پیش نظر سنگاپور سے نیویارک کے درمیان دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہو کر روانہ ہوئے جب کہ ان کی خدمت کے لیے پرواز میں 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ

سنگاپور سے امریکا کے نیویارک ائیر پورٹ کے لیے رات ایک بجکر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ائیر لائن کی کمرشل پرواز صرف 11 مسافر سوار تھے ۔دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24 رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی۔ پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کرکے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لیے دو سال قبل اپریل 2018 میں پہلی اڑان بھرنے والی سے نئی ائیربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ائیر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن عالمی بحران کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں جب کہ ان کی خدمت کے لیے 13 کریو ممبرز ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر کم ترین مسافروں پر پرواز منسوخ کردی جاتی ہیں لیکن ائیرلائنز کورونا بحران کی وجہ سے ساکھ بچانے کے لیے شدید نقصانات پر بھی پروازیں اڑا رہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…