جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے آیات نکالنے کی درخواست مسترد کردی درخواست گزارمسلمان لیڈر کو بھاری جرمانہ

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے آیات نکالنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جْرمانہ بھی عائد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چئیرمین وسیم رضوی نے گذشتہ ماہ بھارتی

سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں وسیم رضوی نے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹا دیا جائے۔وسیم رضوی نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست مں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان آیات میں جہاد کا ذکر ہے، جہاد سے متعلق قرآن کے اس بیان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے اور یہ سب بھارت کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے لہٰذا ان آیات کو قرآن مجید میں سے ہٹادیا جائے۔بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے وسیم رضوی کی اس درخواست پر سماعت کی جس کے بعد اس درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، اور ساتھ ہی فیصلے میں وسیم رضوی پر50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر سنجیدہ درخواست ہے، کیا درخواست گزار کے وکیل اس درخواست سے متعلق سنجیدہ ہیں؟ جس پر وسیم رضوی نے اس درخواست کے حق میں دلائل دینے کے بجائے بھارت میں اسلامی مدارس اور ان میں دی جانے والی تعلیم کیمعاملے پر بحث شروع کردی جسے بنچ نے غیر ضروری دلائل قرار دے کر مسترد کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…