جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملائیشیا کس ملک سے جنگی جہاز خریدے گا؟ پاکستان کے JF-17 اور جنوبی کوریا کے F-50میں مقابلہ

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا نے اپنے پرانے اور عمر رسیدہ MiG-29 جہازوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ جنوبی کوریا کےFA-50 یا پاک چین مشترکہ طور پر تیار کردہ JF-17 میں سے کسی ایک سے 18 جہاز

ملائیشین ائیر فورس کیلئے خریداری کا فیصلہ کرے گا، روزنامہ پاکستان میں رضا شاہ کی شائع خبر کے مطابق متعدد جنگی جہاز بنانے والے مینوفیکچررز نے اس میں دلچسپی لی لیکن ایف اے 50 اور جے ایف 17 فائنل میں شامل ہو سکے ہیں۔ تاہم مبینہ طور پر کوریا کا تیار کردہ ایف اے 50 دوڑ میں پاکستانی جے ایف 17 سے پیچھے ہے کیونکہ پاکستانی جہاز درمیانی فاصلے کے ہتھیاروں کیلئے بہتر صلاحیت سے لیس ہے اور ملائیشین ایئر فورس کی ضرورت بھی ایسا ہی جہاز ہے۔ ابتدائی طور پر فرانس کے رافیل اور امریکہ کے ایف 18 کو ملائیشین پروگرام کے لئے پیش کیا گیا تھا لیکن بجٹ کے معاملات کی وجہ سے اس منصوبے کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد ہندوستان کے تیجس ، اٹلی کے M346 اور روس کے Y-130 کو بھی مقابلے کا موقع فراہم کیا گیا تھا لیکن اب ملائیشیا کوریا اور پاکستان کے جہازوں میں سے کسی ایک کی خریداری کا حتمی فیصلہ جلد کرے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…