ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کے پابند نہیں،اسرائیل نے دھمکی دے دی

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کی پابندی نہیں کریں گے۔ اسرائیل کے پاس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن کھلے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان مغربی ممالک (جرمنی ، فرانس

اور برطانیہ کے علاوہ ، چین اور روس کے علاوہ) اور ایران کے مابین ویانا گذشتہ شام ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ گذشتہ روز ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے احیا کے بارے میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ماہرین کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایران پر عاید کردہ امریکی پابندیوں کی فہرست تیار کریں جنہیں اٹھایا جانا ہے۔ اسی طرح ان ٹیموں کو ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کے پروٹوکول اور اس کی شرایط پرعمل درآمد کا طریقہ کار وضع کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔برطانوی ، فرانسیسی اور جرمن عہدے داروں نے ویانا کے دو الگ الگ ہوٹلوں میں مقیم امریکی اور ایرانی وفود کے مابین تبادلہ خیال کیاجائے گا۔قابل غور بات یہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال ایک ایسا قانون پاس کیا تھا جس پر حکومت کو ایٹمی معاملے پر اپنا موقف سخت کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت ایران کو یورینیم کی افزودگی کو 20 فی صد سے زیادہ کرنے اور سالانہ 120 کلوگرام یورینیم کی افزودگی کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…