جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد کا بڑے پروجیکٹ کے افتتاح کا اعلان 

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شمسی توانائی سے چلنے والے سکاکا آئی پی پی، پی وی پاور پلانٹ کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق سکاکا مملکت کا قابل تجدید توانائی کا پہلا منصوبہ ہے۔ سعودی عرب نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایات کی روشنی میں قومی معیشت کی ترقی کے لیے بجلی کی پیداوار کے سات

سمجھوتوں پر دست خط کیے ۔ سکاکاپاور پلانٹ کا بھی ان کی ہدایات کی روشنی میں آغاز کیا جارہا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ چند ہفتے قبل سبز سعودی اقدام اور سبز مشرق اوسط اقدامکا اعلان کیا گیا تھا۔میں یہ وضاحت کروں گا کہ سعودی عرب دنیا میں تیل کے سب سے بڑے پیدا کنندہ ملک کی حیثیت سے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمے داریوں سے کماحقہ آگاہ ہے۔ توانائی کی مارکیٹوں میں استحکام کے لیے اپنے قائدانہ کردار کے تسلسل کے طور پرہم قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد 6 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی مہیا ہوگی اور اس سے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج میں 70 لاکھ ٹن سے زیادہ کی کمی واقع ہوگی۔ان میں سے بعض منصوبوں سے بہت کم لاگت میں بجلی تیار ہوگی اور یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی سعودی عرب میں تعمیر کیے جانے والے قابل تجدید توانائی کے دوسرے منصوبوں میں توانائی کے استعمال سے بجلی کی پیداوارکے لیے ہماری حکمت عملی میں وضع کردہ تمام لوازم کو شامل کیا گیا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…