سعودی عرب میں مزید ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم

8  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دو سالوں کے دوران سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں، اب مزید شعبوں سے بھی ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی چھٹی کرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افرادی قوت وسماجی بہبود کے سعودی وزیر انجینئر احمد الراجحی نے لیبر مارکیٹ میں تین پیشے سعودیوں کے لئے مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔پہلے اقدام کے طور پر انڈور شاپنگ سینٹرز(مالز) کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردئیے گئے۔ تاہم اس ضمن میں بعض سرگرمیوں اور پیشوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق دوسرا فیصلہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے بارے میں ہے۔ اس کے تحت ان تمام مقامات پر سعودائزیشن کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔تیسرے فیصلے میں اشیا خور دونوش فروخت کرنے والے بڑے مراکز میں سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ان تینوں فیصلوں کی بدولت سعودی نوجوانوں کو 51 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔وزارت افرادی قوت نے انتباہ کیا کہ ان تینوں فیصلوں پر کاروباری مراکز سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے تجارتی مراکز کو سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ تینوں فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…