کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار

8  اپریل‬‮  2021

بیجنگ( آن لائن ) چین نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے تازہ ریسرچ جاری کر دیں۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم

نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہو رہی ہے۔چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔دوسری جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر ریسرچ کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…