ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’دوران پرواز پیدا ہونیوالے والا خوش نصیب بچہ ‘‘ فضائی کمپنی کا بچے کیلئے تحائف اور مراعات کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) مصر میں دوران پرواز خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ، فضائی کمپنی کا بچے کیلئے تحائف اور مراعات کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق دوران پرواز طیارے میں خاتون مسافر نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے

والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لیے عملے کو پکارا۔اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ مدینہ منورہ سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیدیا ۔بتایا گیا ہے کہ مدینہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…