پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قطر میں مزدور کی کم از کم تنخواہ میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )قطر میں تمام ورکرز کے لیے کم سے کم تنخواہ 275ڈالر (تقریباً 43ہزار پاکستانی روپے یا ہزار ریال) مقرر کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کم سے کم اُجرت کا اطلاق 30 اگست سے تمام نئے ہونے والے معاہدوں اور موجودہ تمام معاہدوں پر بھی ہوگا۔سرکاری میڈیا کے مطابق تمام کارکنوں بشمول مقامی سٹاف

کے کو مکمل کام کی ماہانہ تنخواہ 1000 ریال (275 ڈالر) فی گھنٹہ 1اعشاریہ 30ڈالر (تقریباً 203 پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوگی۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق قطری حکومت کے اس اقدام سے پرائیویٹ سیکٹر کے 20 فیصد ملازمین جن کی تعداد چار لاکھ بنتی ہے، براہ راست مستفید ہوں گے۔ قطری حکومت کے مطابق قانون کے اطلاق کے ساتھ ہی پانچ ہزار سے زائد کمپنیوں نے اس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ قطر کی مجموعی آبادی 27 لاکھ ہے جن میں سے قطری شہریوں کی تعداد صرف تین لاکھ جبکہ تارکین وطن کی تعداد 24 لاکھ ہے۔ اس سے قبل قطر نے اپنی پراپرٹی مارکیٹ کو غیر ملکیوں کے لیے کھول دیا ہے،قطر کی حکومت گھر یا دکانیں خریدنے والے غیر ملکیوں کو عارضی یا مستقل قیام کی پیش کش کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد صاحب ثروت غیر ملکیوں کو دوحہ میں جزیرہ لل ٹاورز یا لوسیل نیو سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے۔ جزیرہ لل ایک مصنوعی

جزیرہ ہے۔اسی طرح شاپنگ مالز میں ریٹیلز اسٹورز خریدنے والے بھی اقامہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔یہ منصوبہ ضرورت سے زیادہ تعمیرات کے معاملے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ زیادہ تعمیرات کے سبب ٹاوروں کی نصف تعداد خالی پڑی ہے اور 2016 سے

اب تک ان کی قیمتوں میں تقریبا ایک تہائی کمی آ چکی ہے۔ماضی میں سرمایہ کاروں کو اقامہ حاصل کرنے کے لیے کسی قطری کمپنی یا شہری کی اسپانسر شپ کی ضرورت ہوتی تھی۔ تاہم اب دو لاکھ ڈالر قیمت کی جائیداد خریدنے پر جائیداد کی ملکیت رکھنے تک عارضی اقامہ باقی

رہنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ اسی طرح دس لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو مستقل اقامہ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ ان سہولیات میں مفت تعلیم اور صحت کی نگہداشت شامل ہے۔غیر ملکی حضرات اب قطر میں 25 علاقوں میں گھر تلاش کر سکتے ہیں۔ ان میں نو علاقے آزاد ملکیت کی بنیاد پر ہیں جب کہ بقیہ علاقے 99 سال کی لیز پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…