ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہناتھا کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے

قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…