جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سسرال والوں کا مزید جہیز کا مطالبہ، خاتون نے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیج کر ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں خاتون نے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیج کر ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی خاتون عائشہ نے سلبر متی ندی میں کود کر اپنی زندگی ختم کرلی، عائشہ کی جانب سے خودکشی سے قبل شوہر عارف خان کو بھیجا

جانے والا ویڈیو پیغام منظرعام پر آگیا۔خاتون کے والد لیاقت علی کا کہنا تھا کہ 2018 میں بیٹی کی شادی عارف خان سے کی تھی، شادی کے دو ماہ بعد عارف کا کسی لڑکی سے کچھ معاملہ تھا، بیٹی کو جب یہ پتا چلا تو اس نے اپنے سسرل والوں کو اس سے آگاہ کیا، سسرال والوں نے بیٹے سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عائشہ کو ہی پریشان کرنا شروع کردیا اور مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگے۔عائشہ کے والد لیاقت مکرانی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی تعلیم یافتہ اور سمجھ دار تھی، وہ نوکری بھی کررہی تھی اسی دوران 25 فروری کو 72 منٹ تک اس نے اپنے شوہر عارف سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ شوہر سے بات کرنے کے بعد بیٹی نے ہمیں فون کیا، ہم نے اسے اپنی زندگی ختم کرنے سے بہت روکا لیکن اس نے ہماری ایک نہ سنی اور ندی میں کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔والد کے مطابق ہم لوگ بار بار فون لگاتے رہے بعد میں کسی نے فون اٹھایا تو پتا چلا کہ فون، بیگ اور جوتے ندی کے قریب سے ملے ہیں، ہم لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے ڈھونڈنے لگے تو قریب ہی ندی سے ہمیں بیٹی کی لاش پڑی ملی۔عائشہ کی والدہ اور بھائی کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنی بچی کو نہیں بچاسکے لیکن ہمیں انصاف فراہم کرکے شوہر عارف کو سزا دی جائے اور جہیز کے نام پر لڑکیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…