جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یور آنر کیوں کہا، چیف جسٹس وکیل پر برہم ،حیرت انگیز قدم اٹھا لیا

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عرضی گزار سے کہا ہے کہ چونکہ بینچ کو غلط لقب سے مخاطب کیا گیا اس لیے سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوڈے کی سربراہی والی ایک بینچ نے غیر مناسب طریقے سے عدالت عظمی کو مخاطب

کرنے مدعی کو متنبہ کیا اور کہا کہ غیر مناسب القابات سے گریز کیا جائے۔ بینچ نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور سماعت یہ کہہ کر ملتوی کر دی گئی کہ پہلے اچھی طرح سے تیاری کی جائے جس کے بعد سماعت ہوگی۔اپنے کیس کی پیروی کرتے ہوئے ایک وکیل نے جب عدالت کو یور آنر(عزت ماب)کے الفاظ سے مخاطب کیا تو چیف جسٹس نے کہاکہ آپ ہمیں یور آنر جیسے غلط الفاظ سے مخاطب نہ کریں، کیونکہ یہ امریکا کی سپریم کورٹ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب آپ ہمیں یور آنر کہتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے ذہن میں امریکی سپریم کورٹ ہے۔ جج صاحبان کا کہنا تھا کہ یور آنر جیسے الفاظ امریکی سپریم کورٹ میں اور بھارت کی مجسٹریٹ سطح کی عدالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس پر مذکورہ وکیل نے فوری طور معذرت پیش کی اور کہا کہ پھر وہ عدالت عظمی کو یور لارڈ شپ کہہ کر پکاریں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا، کچھ بھی ہو، لیکن غیر مناسب القابات سے قطعی مخاطب نہ کریں۔ اس کے بعد بینچ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ آئندہ سپریم کورٹ میں حاضر ہونے سے پہلے پوری طرح تیاری کر کے آئیں اور اس کے ساتھ سماعت چار ہفتوں کی لیے ملتوی کر دی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کرے تاکہ عدالتوں کا نظام بہتر ہو سکے اور برسوں سے التوا کے شکار لاکھوں مقدمات پر فیصلے ہوسکیں۔ مقدمے کی پیری کے لیے وہ خود ہی پیش ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…