دبئی (آن لائن) دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ دنیا کی 7 خوبصورت عمارتوں میں سر فہرست آ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔ دبئی کی خوبصورت اور شاندار بلند عمارت برج الخلیفہ نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ کر لیا۔برج الخلیفہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر
دنیا کی 7 بلند ترین شاندار عمارتوں میں اپنا نام بنا لیا۔انسٹا گرام پر دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ ہیش ٹیگ سے تقریباً 50 لاکھ دفعہ تصاویر شیئر کی جا چکی ہیں اور اگر آپ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر وائرل ہونے کے خواہشمند ہوں اور دبئی جائیں تو برج الخلیفہ کے ساتھ اپنی تصویر لیں اور ہیش ٹیگ برج الخلیفہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔برج خلیفہ اور ایفل ٹاور سمیت خوبصورت 7 عمارتیں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر دیکھی جاتی ہیں۔پیرس کا ایفل ٹاور بھی انسٹا گرام پر بہت زیادہ پسند کی جانے والی اور شیئر کی جانے والی عمارتوں میں شامل ہے جبکہ یہ انسٹا گرام سے پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ پیرس آنے والے سیاح ایفل ٹاور ضرور ا?تے ہیں اور اس کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصاویر بناتے ہیں۔بگ ایپل کی 102 منزلہ فلک بوس عمارت کو مختلف فلموں میں شامل کیا گیا اور یہ عمارت ایک خوبصورت پس منظر بناتی ہے۔ جسے بیک گراؤنڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔لندن کے دریائے ٹیمز کے پل کے ساتھ بنی عمارت بھی انتہائی شاندار ہے جو وہاں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ جس کی تعمیر میں 70 ہزار ٹین کنکریٹ اور 10 ہزار ٹن اسٹیل کا استعمال ہوا ہے۔امریکہ میں موجود بوروکلین پل بھی خوبصورت عمارتوں کی فہرست میں شامل ہے جہاں لوگ اپنی خوبصورت تصاویر بنواتے ہیں۔ یہ ایک دوسرے کو پرپوز کرنے اور سیلفی بنوانے کے لیے مشہور ہے۔ اس کی بیک گراؤنڈ کے ساتھ بے شمار تصاویر ا?پ کو انسٹا گرام پر دیکھنے کو مل جائیں گی۔کولوزیم قدیم روم کی تاریخ اور ثقافت کی سب سے بڑی یادگار ہے جو قدیم دنیا کا سب سے بڑا امیفی تھیٹر ہے۔ پوری دنیا سے اٹلی آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔امریکی ریاست سیری زونا میں گرینڈ کینین پارک کا شمار دنیا کے خوبصورت قدرتی مناظر رکھنے والے چند اہم پارکوں میں ہوتا ہے۔ جو تصاویر بنانے کے لیے بہترین جگہوں میں شمار ہے اور اس کی بے شمار تصاویر آپ کو انسٹاگرام پر مل جائیں گی۔