جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جرمنی کیساتھ اسلحہ ڈیل ڈانواڈول ہونے سے مودی سرکار کو سخت تشویش ،بلجیئم بھی 70 کروڑ کے معاہدے رد کر چکا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باعث جرمنی کیساتھ ہونیوالی چھوٹے ہتھیاروں کی ڈیل میں رکاوٹ آنے سے مودی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔ حال ہی میں بیلجم بھی مقبوضہ کشمیر میں ہتھیاروں کے استعمال کے خدشہ سے بھارت کی سپیشل فرنٹیئر فورس کو چھوٹے ہتھیار سپلائی کرنے کے 2020 میں ہوئے 70 کروڑ کے معاہدہ کو مسترد کر چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر اور

کوش نے ایم پی فائیو سب مشین گنز بھارت کو فراہم کرنی تھی مگر ان ہتھیاروں کے مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ استعمال کے خدشے کے پیش نظر جرمن سرکار نے کمپنی کو ’’اسلحہ برآمد لائسنس‘‘ کی منظوری نہیں دی۔ جرمنی اور بیلجئم کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ڈانواڈول ہونے کے بعد اب بھارت امریکی ساختہ اسالٹ رائفلز خریدنے کی کوشش کریگا۔ جرمنی بھارت کا چھٹا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور بھارت یورپی یونین ممالک میں سب سے زیادہ تجارت جرمنی سے خریدتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…