اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

امریکہ کی اردگان کے خلاف پالیسی انقرہ کے لیے خطرے کی گھنٹی

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

واشنگٹن (این ین آئی)ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف نئی سخت پالیسی نے انقرہ میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ ترکی نے مغرب کے خلاف جارحانہ پالیسی اپنائی لیکن امریکی فیصلہ ساز روایتی اتحادی ترکی کے ساتھ ’سٹریٹجک پارٹنرشپ‘ پر سوالات اٹھا رہے

ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوین اور یورپین کمیشن کے سربراہ ارسولا وان ڈیر لین کے کیبنٹ چیف بجورن سائبرٹ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ’چین اور ترکی سمیت باہمی تشویش کے معاملات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چین کے ساتھ ترکی کو نتھی کرنے سے ترک صدر کی نئی بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی امید پر پانی پھر گیا ہے۔ امریکہ نے ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل خریدنے پر پہلے ہی پابندیاں لگا دی تھیں اور اب لگ رہا ہے کہ امریکہ یونان کے معاملے پر یورپ کا ساتھ دے گا۔اقوام متحدہ میں امریکہ نے لیبیا سے ’فوری طور پر‘ روسی اور ترکی کی فوج کے انخلا کا کہا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے گذشتہ برس اکتوبر میں پیش کیے سیز فائر معاہدے کے تناظر میں کی گئی جس کے تحت ترکی نے 23 جنوری تک لیبیا سے اپنے فوجیوں کو نکالنا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ کے تبصرہ نگار سیموئل رمانی کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ ترکی کے حوالے سے ایک مستقل پالیسی بنانے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ایک طرف امریکہ بحیرہ روم میں کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے اور سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف وہ فرانس اور یونان کی سائیڈ لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کو اس حوالے واضح پوزیشن لینی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…