منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزادی کا مطلب جنگ ہے، چین نے تائیوان کو خبردار کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب جنگ ہے،چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن کو ’آزادی کا مطلب جنگ‘ کا نام دیا گیا ہے اور ان مشقوں کے ساتھ ہی تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

چینی افواج غیر ملکی اشتعال انگیزی اور مداخلت کے جواب میں فوجی مشقیں کررہی ہیں۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے فوجی مشقوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ چینی افواج کی سرگرمیاں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم قدم اور ملکی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ضروری ہے، اس کے علاوہ یہ تائیوان میں بیرونی مداخلت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والی تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کو واضح جواب بھی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے حامی عناصر کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے لہٰذا جو لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں وہ خود جل جائیں گے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…