ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جوبائیڈن کے آتے ہی یو اے ای اور سعودی عرب پر کاری وار

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ،ماسکو (این این آئی)امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو Fـ35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو

جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ دوسری جانب روسی پارلیمنٹ نے روس امریکا جوہری معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کی توثیق کردی۔ امریکی اور روسی صدور نے گزشتہ روز معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا تھا۔روس کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں جوہری معاہدے ‘نیو اسٹارٹ’ میں توسیع کی توثیق کی گئی ہے۔ 2011 کے معاہدے کی مدت پانچ فروری کو ختم ہورہی تھی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو زیادہ سے زیادہ 1500 جوہری ہتھیار تیار حالت میں رکھنے اور جوہری ہتھیاروں کو ہدف تک پہنچانے والے نظاموں کی تعداد بھی 800 تک محدود رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔گزشتہ روز امریکی اور روسی صدر کے درمیان فون پر ربطہ ہوا تھا جس میں معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…