بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی عدالت نے جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…