بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(این این آئی) امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔جیت کا اعلان تو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام

ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔ جس کا نمبر 4ـ26ـ42ـ50ـ60 تھا جبکہ میگا بال نمبر 24 تھا۔تاہم جلد یا بدیر اتنا بڑا انعام جیتنے والی کو آگے بڑھ کر خود کو ظاہر کرنا ہوگا کیونکہ لاٹری کے قوانین یہی کہتے ہیں تاہم جیتنے والا چاہے تو اس رقم کے برابر کی  اقساط اگلے 29 برس تک وصول کر سکتا ہے دوسری صورت میں اگر وہ یک مشت یہ رقم لیتا ہے تو اسے 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم مل سکے گی۔میگا ملینز جیک پوٹ لاٹری میں عوام کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی اور اسی وجہ سے ایک ارب ڈالر تک رقم بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2018ء  میں شمالی کیرولائنا کے ایک خوش نصیب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…