منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا سیاحوں کیلئے3زبردست پیکیجز کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے نیشنل سینٹر برائے وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے تعاون سے نئے سیاحتی پیکیجز کے اجرا کا اعلان کیاہے۔ یہ نئے پیکیجز مملکت میں جاری سرما سیاحتی سیزن کے موقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سعودی عرب میں تین اہم تفریحی مقامات کو سیاحت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق وزارت سیاحت کی

طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئے سیاحتی پیکجز میں تین اہم تفریحی مقامات عروق بنی معارض، سجا وم الرمث اور جزائر فرسان کو شامل کیا گیا ہے۔اس اقدام کے ذریعے سیاحت اتھارٹی ماحولیاتی تنوع ، آب و ہوا ، نایاب قدرتی وسائل، پودوں اور جانوروں کی دولت سے مالا مال وائلڈ لائف کے ریسرچ سفر کاموقع فراہم کرنا ہے۔ تازہ تین سیاحتی پیکیجز میں سیاحوں کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کی سیاحت، کیمپنگ، سفاری ٹور، ستارہ بینی اور ہائیکنگ جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تفریحی مقام عروق بنی معارض مملکت کے جنوب مغری علاقے ربع الخالی میں واقع ہے۔ مقام کرہ ارض پر سب سے بڑا ریتلا سمندر ہے۔ اس کے علاوہ اس صحرا میں صحرائی قدرتی مناظر اور قدرتی حیات کی وافر مقدار موجود ہے۔ موسم سرما میں یہ علاقہ سیاحوں کی جنت ہے۔ یہاں پر عربی الریم ہرن، پہاڑی ہرن سیکڑوں سال پرانے درخت بڑی تعداد میں سیاحوں کو دعوت نظارہ پیش کرتے ہیں۔جزائر فرسان سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ علاقہ 170 چھوٹے اور بڑے جزیروں پر مشتمل ہے۔ جازان سے اس کا فاصلہ 40 سے 90 کلو میٹر تک ہے۔ یہاں پر 180 اقسام کے پودے اور درخت پائے جاتے ہیں۔سجا وام ام الرث سعودی عرب کے مغربی وسط میں واقع ہے۔ یہ ریتلی پہاڑیوں پر مشتمل ایک سیر گاہ ہے یہ علاقہ درجہ حرارت کے اعتبار سے بھی سیاحوں کے لیے موزوں ہے۔ یہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 9 درجے سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…