منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی امریکن صائمہ محسن پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو امریکہ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے اور وہ پہلی امریکن مسلم خاتون ہیں جو اگلے

ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔52 سالہ صائمہ محسن قائم مقام امریکن اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب موجودہ عہدے دار میتھیو شنائیڈر کی مدت ختم ہونے پر 2 فروری کوسنبھالیں گی۔میتھیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت چھوڑتے ہی استعفی دے دیا تھا اور وہ یکم فروری کو باضابطہ طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے بعد اٹارنی کی نشست صائمہ محسن سنبھالیں گی۔ وہ 2002 سے اٹارنی ا?فس میں کام کر رہی ہیں۔صائمہ محسن نے اپنی تقرری کو عزت افزائی قرار دیتے  ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے مشن کو ماضی کی طرح دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…