منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں3500مساجد بی جے پی کے نشانے پرہونے کاانکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی اسلام کے خلاف ایک اور سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی سیاستدان نے کہا ہے کہ  3500 مساجد بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے رکن اسمبلی بدرالدین اجمل کا کہنا تھا کہ

بی جے پی بھارت بھر میں موجود پینتیس سو مساجد کو گرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین نے بی جے پی کی سازش کا انکشاف ایسے موقع پر کیا جب چند ماہ بعد آسام میں ریاستی انتخابات ہونا طے ہے۔بھارت میں مساجد کو نقصان پہنچانا نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی سینکڑوں مساجد کو مندروں اورگردواروں میں تبدیل کیا گیا ہے۔بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکرٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کردیا گیا تھا۔بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع جامع مسجد جس کو 1667 میں تعمیر کی گیا تھا، کو بھی گوردوارے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ مارتسر میں بھی متعدد مساجد کو گردواروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کی گئی مساجد دوبارہ اسی جگہ تعمیرہونی چاہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…