منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین نے کوسٹ گارڈز کو غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )چین نے قانون منظور کرکے کوسٹ گارڈ کو پہلی بار واضح طور پر غیر ملکی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی۔اس اقدام سے چین کے اطراف متنازع پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے بحیرہ مشرقی چین میں جاپان اور جنوب میں متعدد جنوب مشرقی

ایشیائی ممالک سے سمندری خود مختاری کے تنازعات ہیں۔اس قانون کی منظوری سے کوسٹ گارڈ کو دیگر ممالک کے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کرکے انہیں نشانہ بنانے کی اجازت ہوگی۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی اعلی ترین قانون ساز باڈی، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی، نے کوسٹ گارڈ قانون کی منظوری دی۔قبل ازیں سامنے آنے والے مجوزہ قانونی بل میں کہا گیا تھا کوسٹ گارڈز کو اجازت ہے کہ وہ غیر ملکی کشتیوں سے لاحق خطرات کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔بل میں ان حالات کی بھی وضاحت کی گئی ہے جن میں مختلف اقسام کے ہتھیار استعمال کیے جاسکتے ہیں۔قانون کے تحت کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو اجازت ہوگی کہ وہ ان چٹانوں پر دیگر ممالک کے ڈھانچوں کو مسمار کر سکتے ہیں جن کی ملکیت کا چین دعوی کرتا ہے، جبکہ وہ ان پانیوں میں غیر ملکی کشتیوں کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں جن پر چین کا دعوی ہے۔قانون کے ذریعے کوسٹ گارڈز کو ضرورت کے تحت عارضی اخراجی زونز قائم کرنے کا بھی اختیار ہوگا، تاکہ دیگر کشتیوں اور اہلکاروں کو داخلے سے روکا جاسکے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیانگ نے خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون بین الاقوامی طریقوں کے مطابق ہے۔قانونی بل کے پہلے آرٹیکل میں وضاحت کی گئی ہے کہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور سمندری حقوق کے لیے قانون کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…