لندن (این این آئی)لندن کی طرز پر اب دبئی میں بھی انتہائی جدید اور پرآسائش لندن ٹیکسی ماڈل سروس فراہم کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے)نے اعلان کیا کہ وہ دبئی میں رواں سال ہائبرڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے لندن ٹیکسی
ماڈل سروس کا آغاز کرے گی۔درمیانے سائز کے ساتھ کالے رنگ کی یہ نئی ٹیکسی انگلینڈ کے دارالحکومت میں لندن کیب سے مشابہ ہے۔ٹیکسی میں سیٹلائٹ پر مبنی نیوی گیشن نظام، وائس کمانڈ سسٹم، سامنے سے تصادم کا انتباہی نظام، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ سسٹم اور لین ڈپارچر مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ وائی فائی نیٹ ورک بھی موجود ہے۔اس میں تیز رفتار بریکنگ نظام اور انجن چلانے کے لیے ایسی بیٹری موجود ہے جو تیز رفتار چارجنگ کی بدولت 30 منٹ میں اور عام چارجنگ سسٹم کے ذریعے 3گھنٹے میں چارج ہو جاتی ہے۔ڈبل انجن پر مشتمل اس گاڑی کو مختلف موسمی حالات میں بہتر انداز میں کنٹرول کیاجا سکے گا۔