جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جاپان نے تمام غیرملکیوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے بند کر دیے

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (آن لائن)جاپان نے کوروناوائرس کے پھیلاو کے پیش نظر تمام غیرملکیوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان 10 ایشیائی ممالک سے کاروباری افراد کو جاپان میں داخل ہونے کی اجازت جاری رکھی تھی لیکن گزشتہ روز حکومت نے کسی بھی غیرملکی کی جاپان میں داخل ہونے پر

مکمل پابندی عائد کر دی ہے البتہ دیگر ممالک میں رہائش پزیر جاپانی شہری جاپان واپس آسکتے ہیں اس کے علاوہ رہائشی حیثیت کے حامل غیر ملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔جاپان میں رہائش پزیر غیرملکیوں کو دوسرے ممالک سے واپس جاپان آنے پر 14 دن تک گھر میں یا رہائش کی سہولیات پر رہنے اور اپنے مقام کی معلومات کو محفوظ رکھنے کا عہد کرنا ہوتا ہے اور اگر وہ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو حکومت ان کے نام ظاہر کرنے اور ان افراد کی رہائشی حیثیت کو منسوخ کرنے پر غور کرے گی۔دریں اثناء کووڈ انیس کی دو نئی اقسام سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے اپنا اجلاس قبل از وقت طلب کر لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اس ہنگامی اجلاس میں نئے کورونا ٹیسٹوں اور سفری پابندیوں کے بارے میں صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی دونوں نئی اقسام زیادہ تیز رفتاری سے دوسروں کو لگنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دریں اثنا کورونا وائرس کی یہ دونوں نئی اقسام تقریبا پچاس ممالک تک پہنچ چکی ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔چینی میڈیا کی جانب سے ماہرین کی ٹیم کے ووہان کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی گئی

ہے۔چند روز قبل چائنیزنیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈبلیو ایچ کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیق کرے گی۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم خبرایجنسی کا کہناتھا کہ ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…