ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پوزیشن برقرار اور ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن

پر برقرار ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ، بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق لے بوشین چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالرز کی رینکنگ کے مطابق ابتدائی چار پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔آئی سی سی بالرز کی ریکنگ کے مطابق پیٹ کمینز پہلے، اسٹورٹ براڈ دوسرے، نیل ویگنر تیسرے اور ٹم ساؤتھی چوتھے نمبر پر ہیںاسی طرح آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بالرزکی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ میں ناقص کار کر دگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں،جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے تاہم ہوم سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔ منگل کونیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے

ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انجری کی وجہ سے سیریز میں باہر بیٹھنا تکلیف دہ وقت تھا، انجری سے مکمل ٹھیک ہوکر پریکٹس شروع کردی ہے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں، بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے تاہم ہوم

سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔قومی کپتان کے مطابق ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے، ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی۔ انہوں نے واضح

کیا کہ ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی، ٹیم کے حوالے سے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بابر اعظم کے مطابق عبداللہ شفیق اور دیگر

کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔محمدعامر کی ریٹائرمنٹ کے سوال پر بابر اعظم کا موقف تھا کہ عامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے، محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے۔ بابر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے، کارکردگی میں بہتری کے لیے مشکل وقت میں سپورٹ کرنا ہوگا، مجھے بولرز پر پورا بھروسہ ہے کہ یہ ہی لڑکے آئندہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…