بزرگ شخص کے پیٹ سے کتنے ہزار پتھریاں نکل آئیں؟ اس سے قبل ایک شخص کے پیٹ سے 11ہزار پتھریاں نکالی گئیں

25  دسمبر‬‮  2020

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کا رہائشی 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں

ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔آپریشن میں شامل ڈاکٹر پوار کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کسی مریض کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔ان کے مطابق اس سے قبل مغربی بنگال میں ایک شخص کے پیٹ سے 11 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں، بعد ازاں راجھستان میں بھی ایک مریض کے پیٹ میں 5 ہزار پتھریاں پائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…