ریاض( آن لائن )سعودی شاہی خاندان کو پچھلے تین ماہ کے اندر کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ جس کا دکھ ابھی کمی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سعودی شہزادی انتقال فرما گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔
شاہی خاندان اور سعودی عوام دکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کا انتقال کر جانا ہے۔سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبد العزیز کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسی ماہ کے دوران شہزادی حصہ بنت فیصل کا انتقال ہو گیا تھا ۔ مرحومہ شہزادی حصہ عالم اسلام کے مشہور رہنما اور سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی صاحبزادی تھیں، جو علالت کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد ان کی اسی شہر میں تدفین کر دی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ سعودی شہزادہ نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے ہیں۔