اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تمام کنٹرول انگلینڈ کے ہاتھ میں آ گیا، برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی بریگزٹ معاہدہ طے

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تاریخی بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے تحت انگلینڈ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا۔ یکم جنوری 2021ء سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی میڈیا یورپی یونین اور برطانوی حکام نے بریگزٹ معاہدہ کی تصدیق کردی، معاہدہ 31  دسمبر

کی ڈیڈلائن سے ایک ہفتہ قبل طے پاگیا، برطانوی وزیر اعظم ہاؤس نے معاہدے کو اپنی بہت بڑ ی کامیابی قرار دے دیا۔برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیل کے ذریعہ برطانوی عوام سے 2016ء کے بریگزٹ ریفرنڈم میں کئے گئے وعدے پورے کئے، برطانیہ نے اپنی سرحد، کرنسی، قوانین، تجارت اور پانی کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے یورپی یونین کے ساتھ بغیر کسی محصولات کے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیا ہے، بریگزٹ ڈیل دونوں فریقوں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی تجارتی ڈیل ہے جسکا حجم 668 ارب پاؤنڈز ہے۔اعلامیہ کیم طابق برطانوی حکومت معاہدے کے تحت برطانیہ یورپی یونین کے قوانین، یورپی عدالت انصاف کے تابع نہیں ہوگا، یکم جنوری 2021ء  سے برطانیہ سیاسی اور معاشی طور پر مکمل خود مختار ہوگا، برطانوی حکومت نئے امیگریشن سسٹم کے تحت برطانیہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت ختم ہوجائے گی۔اْدھر سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے بریگزٹ کو سکاٹ لینڈ کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا اسکاٹ لینڈ کی مرضی کے خلاف ہوا، سکاٹ لینڈ کوئی بھی معاہدہ بریگزٹ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو پورا نہیں کرسکتا، وقت آگیا ہے کہ سکاٹ لینڈ ایک آزاد قوم کی طرح اپنا مستقبل خود تشکیل دے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…