بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہسپتال کی کورونا وارڈ میں ایک مریض نے دوسرے مریض کو قتل کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں ایک اسپتال کے کورونا یونٹ میں کو وِڈ 19 کے ایک مریض نے دوسرے مریض پر اچانک حملہ کر کے جان سے مار دیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر کے اینٹی لوپ ویلی اسپتال میں کورونا وائرس میں

مبتلا مریض نے دوسرے کورونا مریض کو قتل کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق پولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کورونا مریض نے کورونا یونٹ کے اندر دوسرے مریض کو مارا، جس کی عمر 80 سال تھی۔پولیس کے مطابق کورونا مریض نے معمر شخص پر ایک آکسیجن سلنڈر سے حملہ کیا تھا، حملے کے اگلے دن متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وارڈ میں زیر علاج دونوں کورونا مریض ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے، اس لیے جان لیوا حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔واقعے کے بعد ملزم کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی عمر کی بنیاد پر قاتل پر اضافی دفعہ بھی لگائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…