اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل سمیت کئی شخصیات نے رواں سال اسلام قبول کرلیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل سمیت کئی شخصیات نے رواں سال اسلام قبول کیا۔تفصیلات کے مطابق سال کی شروعات میں ہی ایک طویل وقت پاکستان میں گزارنے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔کینیڈین ٹریول بلاگر روزی

نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین برسوں میں سے ایک تھا تاہم زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے۔کینیڈین بلاگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری نے رواں برس ستمبر میں دورہ ترکی کے دوران دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ‘میں مسلمان ہوگیا’ کے عنوان سے ایک ویڈیو شیئر کی۔یوٹیوبر جے پلفری نے اپنے یوٹیوب چینل پر 7 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شیئر کی جس میں میں جارج ولیم کو استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔2019 میں عیسائی مذہب سے کنارہ کشی کرکے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر کی اہلیہ میا بھی رواں برس اسلام قبول کرکے

مسلمان ہوگئیں۔رواں برس ماہ نومبر میں کم داؤد نے my wife became a muslimکے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔ویڈیو داؤد کم کو اپنی اہلیہ میا کو کلمہ شہادت پڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں سابق گلوکار

اپنی اہلیہ کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد زندگی سے متعلق تعلیم دیتے نظر آئے ۔رواں برس نومبر میں ہی ‘دی لیڈی ٹائیسن’ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی نیدر لینڈ کی باکسنگ چمپئن روبی جیسیا نے مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

عیسائی مذہب چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کک باکسر روبی جیسیا نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان اپنے ا?فیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔رواں برس ماہ اگست میں سوئیڈن کے پروفیشنل باکسر بڈو جیک نے اپنے سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن مائیک ٹائسن اور عامر عبداللہ کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔پوسٹ میں انہیں مائیک ٹائسن کی رہائشگاہ پر عبادت کر تے دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…