جرمنی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم

23  دسمبر‬‮  2020

برلن ( آن لائن ) جرمنی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد کا ریکارڈ برلن شہر میں قائم رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ رکھتا ہے۔ اس ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بائیس دسمبر کو سارے ملک میں کووڈ انیس بیماری سے

ہونے والی ہلاکتیں نو سو باسٹھ تھیں اور جن نئے مریضوں میں اس کی تشخیص کی گئی ہے، ان کی تعداد ستائیس ہزار نو سو اڑسٹھ ہے۔رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ متعدی امراض پر تحقیق کا قومی ادارہ ہے۔منگل کو جرمنی میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل وائرس کی ملک گیر وبا سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات سولہ دسمبر کو ہوئی تھیں اور تب نو سو باون افراد بیماری کی تاب نہیں لا سکے تھے۔اب بائیس دسمبر کو سب سے زیادہ زندگیوں کے ختم ہونے کا بتایا گیا ہے۔ جرمنی میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد اٹھائیس ہزار دو سو اکتالیس ہے۔ وائرس کی لپیٹ میں اب تک پندرہ لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد آئے ہیں۔ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ کووڈ انیس کی جان لیوا وبا کی پہلی لہر کا جرمنی نے کئی یورپی ممالک سے بہتر انداز میں مقابلہ کیا تھا۔دوسری جانب فرانس، اسپین، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک میں وبا کی صورت حال خاصی تشویشناک رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…