ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے بعدایک اور اسلامی ملک کا فضائی، زمینی اور سمندری راستے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2020 |

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بعد مملکت عمان نے بھی ایک ہفتے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندی راستوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا، اس پابندی کا اطلاق کارگو کے ذریعے سامان آنے اور جانے پر نہیں ہو گا۔بائیس دسمبر سے پابندی کا اطلاق ہو جائے گا، عمان سپریم کمیٹی نے ملک کی تمام سرحدوں سے آنے اور جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو عارضی طور پر ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فضائی سروس میں عارضی پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ وزارت صحت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلا ؤکے بارے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ جب تک اس وائرس کی نوعیت کے بارے میں طبی معلومات واضح نہیں ہو جاتیں، شہریوں کی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات تحت درج ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا تاہم ہنگامی نوعیت کی پروازیں جاری رہیں گی۔ عارضی فضائی پابندی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب موجود تمام غیرملکی جہازوں کو پرواز کی اجازت ہے۔زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حکومت نے سمندری اور بری گذرگاہوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے سیل کر دیا ہے اور اس میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔اگر کوئی شخص یورپ یا کسی بھی دوسرے متاثرہ ملک سے مملکت میں آیا ہے تو اسے کم سے کم دو ہفتوں کے لیے اپنی قیام گاہ پر تنہائی میں رہنا ہو گا۔اس دوران ہر پانچ دن بعد اسے اپنا طبی معائنہ کرانا ہو گا۔اگر کوئی شخص وبا سے متاثرہ ملک سے گذشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب پہنچا ہے تو اسے اپنا کویڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…