اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی بچے کا مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کانیا ریکارڈ، کتنے ملین کما لئے؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی )نو سالہ ریان کاجی مسلسل تیسرے سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی شخصیت بن گئے جنہوں نے 2020میں 29.5ملین ڈالر کمالیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریان کاجی نے اپنے یوٹیوب چینل ریان ورلڈ سے

نئے کھلونوں کو کھولتے اور ان سے کھیلتے رواں سال 29.5 ملین ڈالر کمائے۔ریان کاجی کے پاس موجود برانڈڈ کپڑوں اور کھلونوں کی مالیت تقریبا 200 ملین ڈالر ہے۔ ریان کاجی اپنے ٹی وی سیریز کے لیے مقبول امریکن ٹی وی چینل کے ساتھ ملٹی ملین کے معاہدوں پر بھی دستخط کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ریان کاجی نے مارچ 2015 میں دیگر یوٹیوبر بچوں کی ویڈیو سے متاثر ہوکر یوٹیوب ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا جس کے بعد ریان کاجی کے خاندان نے ان کا اصل سرنیم گوان سے کاجی میں تبدیل کر دیا۔ریان کاجی کا یوٹیوب چینل جو کہ صرف پانچ سال پرانا ہے مگر اس کے 41.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چینل کی ویڈیوز 12 بلویوز حاصل کر چکی ہیں۔ریان کاجی اس وقت یوٹیوب پر 9 چینل چلا رہے ہیں تاہم اب ریان کاجی اور ان کی فیملی کو امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے تحقیقات کے حوالے سے خطرات لاحق ہیں۔ریان اور ان کی فیملی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان کی ویڈیوز میں اسپانسر کو مناسب طریقے سے واضح نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…