واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور کونسل نے ملک میں مارشل لاء لگانے کی تجویز دیدی ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرجنرل ریٹائرڈ
مائیکل فلن اور کونسل سڈنی پاؤل نے امریکی صدر ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں ہونے والے طویل اجلاس کی رپورٹ سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے دی تھی جس میں گرماگرم بحث کی گئی تاہم اجلاس کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ۔صدر ٹرمپ کو مارشل لگاء لگانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ یاد رہے مارشل لاء لگانے کی تجویز دینے والے مائکل فلن جو سابق قومی سلامتی کے مشیر تھے اور عدالت سے سزایافتہ ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے انکی سزا معاف کردی تھی صدر ٹرمپ نے ابھی تک جوبائیڈن کی جیت کو تسلیم نہیں کیا۔