اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2 ہفتوں کے دوران 50ہزار ناپاک صہیونیوں کی متحدہ عرب امارات آمد

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہاگیاکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں کے

درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفرکیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میںکہا گیاکہ گذشتہ دو ہفتوں کے وران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں۔ اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے۔ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل میں کرونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کرونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوارعید انوارکے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پریہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقعے پر روشنیوں سے چراغاںکیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…